بااثر افراد نے شہر خموشاں کی چاردیواری گرا دی‘ اہل علاقہ کا احتجاج


ٹبہ سلطان پور (خبر نگار) بستی سحر میں با اثر افراد نے رات کی تاریکی میں قبرستان کی چار دیواری گرا دی‘ پولز اکھاڑ دئیے اور غیر قانونی راستہ بنا لیا جس پر اہلیان علاقہ خادم حسین‘رزاق‘ اللہ نواز‘حافظ رمضان‘‘ شفیق احمد‘ شبیر حسین‘ممتاز حسین‘اللہ دتہ‘سعید احمد نے تھانہ ٹبہ سلطان پور کے سامنے احتجاج کیاڈی پی او وہاڑی کے ایکشن پر تھانہ ٹبہ سلطان پور کے ایس ایچ او ظہور احمد چھین موقع پر پہنچے جنہوں نے 13 ملزمان  جس میں 8 نامزد ملزمان میں‘ ریاض جان محمد‘ناصر‘یوسف‘عطا‘ سلیمان‘ رمضان وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن