وزیر خارجہ شاہ محمود سے ڈاکٹر روبینہ کی ملاقات‘ ویمن کنونشن میں شرکت کی دعوت قبول


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدرڈاکٹر روبینہ اختر کی وزیر خار جہ مخدوم شاہ محمود نے جنوبی پنجاب ویمن کنونشن میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ ڈاکٹر روبینہ اختر نے سابق سٹی جنرل سیکرٹری گلشن وڑائچ کی رہائش گاہ پر وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی مسائل کے ساتھ ساتھ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔  ڈاکٹر روبینہ اختر نے ان کو وائس چیئرمین پارٹی اور مسلم دنیا کے وزرائے خارجہ کی کامیاب کانفرنس منعقد کرانے پر مبارک باد پیش کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن