لودھراں (خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت )ڈاکٹر اکبرعبداللہ کا علامہ اقبال پر کام ان سے دلی محبت کا اظہار ہے لودھراں میں مکالمہ نشست نئی اور اچھی روایت ہے جس سے مہمان شخصیت کے نظریات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اسے جاری رہنا چاہیے ا ن خیالات کا اظہار ماہر اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر غلام اصغر خان نے پانچ کتابوں کے مصنف، عنوانات بانگ درا، اسرار اقبال، افکار چراغ علی، برصغیر میں جدید مسلم فکر اور برصغیر میں جدید علم الکلام کے خالق ماہر تعلیم اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر محمداکبر عبداللہ کے اعزاز میں حلقہ ارباب ذوق لودھراں کے زیر اہتمام منعقدہ مکالمہ نشست سے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کیا، مہمان خصوصی ڈاکٹر محمداکبر عبداللہ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی فکر و دانش سے مسلمانوں کی تاریکی کو اجال دیا،مبشر وسیم لودھی، ڈاکٹر محمد اشرف ملک، پروفیسر غلام مصطفی خان، ڈاکٹر رامش، راؤ محمدایوب، راؤ زاہد مدنی اور راؤ محمد رفیق نے کہا ڈاکٹر محمداکبر کے کام سے لودھراں میں علامہ اقبال پر کام کرنے والے نوجوان لکھاریوں کے لیے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔