وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا حلقہ میں مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت


ٹاٹیپور،جہانیاں( نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز یونین کونسل ٹاٹیپور میں منڈے والہ میں ملک سنی دھرالہ کے دادا، ملک جاوید دھرالہ کے ماموں ملک اسلم دھرالہ ایڈووکیٹ  ، ماڑی پھٹان میں قمر عباس قزلباش کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی بعد ازاں چوہدری امجد علی کی آڑھت پر بھی گئے اس موقع پر سید مظہر عباس گردیزی سمیت دیگر پارٹی ورکر بھی موجود تھے، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک ارشد حسین میتلا کے انتقال پر ان کے بیٹے ملک محمد ابراہیم مبتلا سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک ارشد حسین میتلا کے انتقال پر ان کے بیٹے ملک محمد ابراہیم  سے اظہار تعزیت کیااور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی،  سابق چئرمین کوٹلہ مہاراں مہر دلیر خان مہار،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل مہر دلبر خان مہار کے والد سابق ناظم و ممبر ضلع کونسل حاجی مصری خان مہار کی آٹھویں برسی میں شاہ محمود قریشی، مخدوم زین حسین قریشی، سید مظہر عباس گردیزی اور سیاسی ،سماجی،مذہبی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ختم پیر محبوب شاہ نے پڑھاآخر میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعا کروائی۔

ای پیپر دی نیشن