سکولوں کی اپ گریڈیشن،کالج کا درجہ دلوانا میری ذمہ داری تھی : ندیم قریشی


ملتان (نیوز رپورٹر)متحدہ مجلس شہریان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمدظفرقریشی حامدی کی جانب سے ممبر پنجاب اسمبلی وترجمان وزیراعلی پنجاب ندیم قریشی کے اعزازمیں پاکستان ہائی سکول عثمانیہ مارکیٹ حسین آگاہی ملتان میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی صدارت خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصرمیاں نے کی متحدہ مجلس شہریان کے چیئرمین محمد یونس غازی،چیئرمین سوشل ترقیاتی گروپ ملک محمد یوسف،چیئرمین تحریک صوبہ ملتان عبدالقیوم شاہین، مرکزی میلادکمیٹی کے صدر رکن الدین حامدی سمیت معززین شہر کی کثیرتعدادنے شرکت کی مقررین نے  ندیم قریشی کو اقبال گرلز سیکنڈری سکول سمیت چھ سکولوں کو اپ گریڈ کرواکر کالج کا درجہ دلوانے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ندیم قریشی ملتان شہرکے متحرک ایم پی اے ہیں جو ہروقت حلقے کی عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے مصروف رہتے ہیں ندیم قریشی نے کہا کہ  سکولوں کی اپ گریڈیشن اورکالج کا درجہ دلوانا میری ذمہ داری تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...