جعلی دستاویزات کا معاملہ: میاں عتیق کو جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

Jan 24, 2022

اسلام آباد (نیٹ نیوز) مبینہ جعلی دستاویزات پر راولپنڈی شہر میں کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کے الزام میں گرفتارمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا جبکہ عدالت نے میاں عتیق کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ میاں عتیق کو گزشتہ روز لاہور سے پولیس نے گرفتار کرکے راولپنڈی منتقل کیا۔ راولپنڈی پولیس نے میاں عتیق کو سول جج شگفتہ اعجاز کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے میاں عتیق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔
میاں عتیق 

مزیدخبریں