چھینہ گینگ  کانوجوانوں پر تشدد ،ہاتھ ناک کی ہڈیاں توڑ دیں

Jan 24, 2022

خان گڑھ،منڈا چوک،میاں چنوں  (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،خبر نگار)چھینہ گینگ کے مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں پر دھاوا بول دیا ،تشدد سے ہاتھ ناک کی ہڈیاں توڑ ڈالیں، 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، مزاحمت پر شہری چاقو کے وار سے زخمیتفصیل کے مطابق تھانہ خانگڑھ کی حدود بستی لانگ کے رہائشی مظفراقبال لانگ اور محمد شہزاد لانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ چھینہ گینگ کے موٹرسائیکلوں پر سوار 9 افراد نے انہیں  پستول کے بٹ ،چھرے ،ہنٹر اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے محمد شہزاد اور مظفراقبال کے ہاتھ،ناک کی ہڈیاں توڑ ڈالیں ، سر پھا ڑ د یئے ،اور ٹانگوں اور کمر پر ڈنڈے برساتے رہے۔موٹرسائیکل کی توڑ پھوڑ کی، موبائل،30ہزار نقدی،شناختی کارڈ اور بٹوا لے کر اسلحہ لہراکر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر  تھانہ خان گڑھ پولیس نے زخمیوں کو  ڈاکٹ جاری کرکے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ منتقل کیا ۔میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تھانہ خان گڑھ پولیس نے چھینہ گینگ کے 5نامزد اور 4نامعلوم کل 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔تاہم متاثرین نے کہا کہ ملزمان سنگین نوعیت کے 29 مقدمات جبکہ ضلع مظفرگڑھ کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔متاثرین نے ڈی پی او مظفرگڑھ،آر پی او ڈیرہ غازیخان اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ۔میاں چنوں سے  خبر نگار کے مطابق تھانہ سٹی میاں چنوں کے علاقے تلمبہ روڈ پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میاں چنوں کے قریب ڈکیتی کی واردات دوران مزاحمت پرچاقو لگنے سے نو جو ا ن زخمی ہو گیا نوجوان کی شناخت وسیم ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا گیا۔
ڈکیتی ،تشدد 

مزیدخبریں