لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس کو چوری کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب ملزم ممتاز عرف موچی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نعش گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول ممتاز لاہور پولیس کو چوری کی 120 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ جبکہ موقع سے ملنے والی گاڑی بھی چوری شدہ نکلی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہے۔
مطلوب چور قتل