اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سے جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نکالے گئے 840 ملازمین میں سے 544 ملازمین جنر ل (ر) پرویر مشرف اور مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں بھرتی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور میں 211 جبکہ ن لیگ کے دور حکومت میں صرف 30 ملازمین جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہوئے۔ جعلی ڈگریوں میں سب سے زیادہ ملازمین مشرف اور مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں بھرتی ہوئے۔ موجودہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں بھی محنت و افرادی قوت کے وزیر کے عہدے پر براجمان رہے جو تقریباً تین سال پر محیط تھا۔
جعلی ڈگری، ملازمین