جعلی ڈگری، پی آئی اے سے برطرف 840 ملازمین میں سے 544 مشرف دور میں بھرتی ہوئے

Jan 24, 2022

 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے)   سے جعلی ڈگریوں  کی بنیاد پر نکالے گئے 840 ملازمین میں سے 544 ملازمین جنر ل (ر) پرویر مشرف  اور مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں بھرتی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور میں 211 جبکہ ن لیگ کے دور حکومت میں صرف 30 ملازمین جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہوئے۔ جعلی ڈگریوں میں سب سے زیادہ ملازمین مشرف اور مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں بھرتی ہوئے۔ موجودہ  وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں بھی محنت و افرادی قوت کے وزیر کے عہدے پر براجمان رہے جو تقریباً تین سال پر محیط تھا۔ 
جعلی ڈگری، ملازمین

مزیدخبریں