ریاض (آئی این پی ) اسلامی تاریخ کے پراجیکٹ رحلت مہاجر کے منتظمین نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کے ہجرت کے سفر کو دستاویزی شکل دینے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، پیغمبر اسلام کے ہجرت کے سفر کو فضا سے فلم بند کرنے اور پینورامک فوٹوگرافی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے سعودی میڈیا کے مطابق پیغمبر اسلام کی سوانح عمری پر ماہرین اور محققین کے ساتھ مل کر کام کیا گیا ہے جو دراصل مکہ میں جبل ثور کلچرل سنٹر کی افتتاح کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا حصہ ہے تاکہ یہاں کا دورہ کرنے والے سیاح وسیع اور معیاری تجربہ حاصل کریں۔ثقافتی منصوبوں بشمول قومی عجائب گھر، نمائشوں اور دیگر سرگرمیاں منعقد کرنے والی ماہر کمپنی سمایا انوسٹمنٹ کا بھی یہی ہدف ہے کہ سیاحوں کے لیے معیاری تقریبات کا اہتمام کیا جائے۔ سمایا کے سربراہ فواض المرحج نے بتایا کہ پیغمبر اسلام کے ہجرت کے سفر کو فضا سے فلم بند کرنے اور پینورامک فوٹوگرافی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
پیغمبر اسلام کے سفرَ ہجرت کو دستاویزی شکل دینے کا پہلا مرحلہ مکمل
Jan 24, 2022