وزیرآباد (نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوراٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں نجی بینک کا افسر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ نجی بینک کا28 سالہ لون افسر معظم یونس کی بینک میں طبیعت خراب ہو گئی عملہ نے ان کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹر کے انجکشن کے کچھ ہی دیر میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ خبر جب بینک پہنچی تو باقی عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا۔ بینک کے تمام عملہ نے ایمرجنسی میں عملہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ جس پر سنیئر انتظامیہ کی منصفانہ تحقیق کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر کے معظم کی ڈیڈ باڈی اس کے ماموں اصغر علی کے حوالے کر دی۔ ہسپتال انتظامیہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ معظم کی موت انجکشن کی وجہ سے نہیں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔
غلط انجکشن
وزیر آباد: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے بنک افسر جاں بحق
Jan 24, 2022