بھارت ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کشمیر میں انسانیت پامال کررہا: سردار عتیق

Jan 24, 2022

میاں چنوں (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان میاں چنوں کی سماجی شخصیت آصف آصفی الخیری کی دعوت پر میاں چنوں پہنچے، جہاں انہوں نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو جس طرح تنگی و پریشانی سے دوچار کیا جارہا ہے یہ بہت بڑی انسانیت کی پامالی ہے، بھارت اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کام کررہا ہے، کشمیریوں کے حقوق کی آزادی ہر ممکن ضروری ہے کیونکہ روزانہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے، اگر یہ سلسلہ نہ رکا اور کشمیریوں کو آزادی اور ان کے حقوق نا ملے تو شاید دنیا کو بہت بڑے مسائل اور سانحہ کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کی گرفتاریاں کرکے بھارت کشمیریوں کی طاقت ختم کرنا چاہتا ہے مگر ایسا ممکن نہیں، کشمیریوں کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری ہے اور جاری ر ہے گی اور پاکستانی حکومت کو کشمیریوں کیلئے ہر قانونی راستہ اپنانا ہوگا۔ بعدازاں انہوں نے اسامہ خالد راجپوت ایم ایس ایف نائب صدر پنجاب کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ عثمان الخیری، مرزا احمد علی انجمن طلباء اسلام، خالد محمود و دیگر موجود تھے۔
سردار عتیق

مزیدخبریں