شفیق امینی کی فضل الرحمن، اسعد محمود سے ملاقات

Jan 24, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی  نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن اور پارلیمانی لیڈر جمعیت علمائے اسلام اسعد محمود کیساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شفیق امینی نے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کے فرانسیسی سفیر سے متعلق اسمبلی میں بحث کے لئے پارلیمانی لیڈرز کو لکھا گیا خط پیش کیا، جس پر دونوں رہنماؤں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
خط

مزیدخبریں