میر پور ماتھیلو‘ احسان پور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) اوباڑو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لانگھو روڈ پر پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد بھاگ نکلے۔ تعاقب پر ملزموں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور دو ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے۔ ایس ایچ او اوباڑو اطہر علی چنہ کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے پھینکے گئے ہینڈ گرینڈ ایک تھوڑے فاصلے پر گرا جبکہ دوسرا مس ہو گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو اپنے حصار میں لیا تو دہشت گردوں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی اظہر مغل نے کہا کہ ملزمان کے پاس اسلحہ کے ساتھ ہینڈ گرینڈ بھی تھے۔ شواہد جمع کئے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
2 دہشت گرد ہلاک