شام: کرد فورسز، داعش میں 4 روز سے لڑائی جاری، 120 افراد مارے گئے

Jan 24, 2022

ہساکے (نیٹ نیوز) کرْد فورسز کے زیرِ انتظام جیل پر حملے کے بعد کْرد اہلکاروں اور داعش کے درمیان 4 روز سے جنگ جاری ہے۔ جس میں اب تک 120 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ جس میں 7 عام شہری بھی شامل ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کی نگراں تنظیم (سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس) کے مطابق 100 سے زائد داعش کارکنان نے اپنے قیدی جنگجوؤں کو چھڑانے کیلئے جیل پر حملہ کیا۔ جیل میں 3500 داعش کارکنان قید تھے۔ 
شام

مزیدخبریں