ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کاسلسلہ رات گئے تک جاری

  مری(نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کاسلسلہ  رات گئے تک جاری رہا ۔،ایسے میں ضلعی چیف ٹریفک آفیسر وسیم ریاض مری میں موجود رہے جو یہاں’’انتہائی محدود ترین گاڑیوں کی آمد کے تمام ٹریفک انتظامات کاخودجا ئزہ لیتے رہے ۔سی ٹی اونے بتایا ہے صبح سے شام گئے تک مری میں 368گاڑیاں داخل جبکہ 142آئوٹ ہوئیں، مجموعی طور پر اب تک مری میں سیاحوں کی 1355گاڑیاں موجود تھیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر دوران برفباری مری میں سیاحوں کی صرف 8000گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت ہے ،حفاظتی اقدامات کے تحت شام5بجے سے صبح 5بجے تک سیاحوں کے مری داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی۔سیاحوں کی حفاظت اورآگاہی کیلئے حفاظتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن