کلر سیداں (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا صحت سہولت کارڈ غریب عوام کیلئے ایک انقلابی پروگرام ہے جبکہ 31مارچ تک 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس سے ہر خاندان فائدہ اٹھا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں سے وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل کے چیئرمین راجہ آفتاب جنجوعہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صداقت علی عباسی نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کیخلاف نہیں بلکہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلنے کے منصوبے بنا رہی ہے مگر انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اب ان کا سیاسی مستقبل بھی تاریک ہو چکا ہے۔ س موقع پر کلر سیداں کے نواحی گائوں ڈیرہ خالصہ سے چوہدری جاوید اقبال نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ صداقت علی عباسی نے وفد کی درخواست پر گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ خالصہ کی آپ گریڈیشن کی یقین دہانی کروائی ۔
صحت سہولت کارڈ غریب عوام کیلئے انقلابی پروگرام ہے،صداقت عباسی
Jan 24, 2022