ملک دشمن عناصر مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، قاضی اکبر 

Jan 24, 2022

 حضرو ( نمائندہ نوائے وقت  ) سابق امیدوا ر برائے صوبائی اسمبلی قاضی احمد اکبر نے ملک میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی کاروائیا ں کر کے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قاضی احمد اکبر نے کہا کہ سانحہ لاہور سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے دکھ ہوا انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے پاکستانی قوم پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا ایک بار پھر قوم متحد ہو کر وطن دشمن طاقتوں کو اس کا بھرپور جواب دے گی ۔

مزیدخبریں