اخباری صنعت میں اخب ار فروش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ ٹکا خان

بہاولپور ( نمائندہ نوائے وقت  ) اخبار فروش فیڈریشن کے تا حیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان عباسی نے اخبار فروش یونین بہاولپور کے جنرل سیکرٹری و ممبر فیڈریشن محمد رضوان جعفر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اخبار فروش کسی بھی اخبار کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں بلکہ یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ اخبار فروش اخبار کے شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخبار فروش فیڈریشن نے ہمیشہ اخبار فروشوں کے مسائل کے حل اور حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔جنرل سیکرٹری محمد رضوان جعفر نے انہیں بہاولپور کے اخبار فروشوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن