لورالائی ( نامہ نگار )لورالائی میں پٹھانکوٹ کے مقام پر 7کروڑ روپے کے خطیر رقم سے عوام کے سیر تفریح کے لیے پارک بنایا جائیگا جس میں تالاب کشتی موٹر بوٹ جلے وغیرہ شامل ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری براے انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے پٹھانکوٹ پارک میں جاری ترقیاتی کام کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئیے کہا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلیم مندوخیل ٹھیکیدار نصیر اتمانخیل،عبیداللہ اتمانخیل سیر شہاب الدین،قیوم ترین اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مارچ تک کام کو ہر صورت میں مکمل کیا جائیں تاکہ عوام رمضان شریف میں پارک سے لطف اندوز ہوسکیں اور یہاں اس پارک میں پینے کے صاف پانی کے لئے 2 بور بھی لگائیے جائیںگے۔تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی میسر ہوسکیں۔اور اس کام کو مکمل کرنے کے بعد پہاڑ کے دامن میں مزید ریسٹ ہاوس ہوٹل بھی بںائیے جائینگے انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت میں عوامی مسائل کو حل کرئنگے اور اپنے حقوق پر کسی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرینگے اور عوام کو انکے دیلیز پر سہولیات فراہم کرئینگے اور اسی طرح پٹھانکوٹ پارک میں روڈ بھی بنائیے جائینگے۔ہم عوام کو جوابدہ ہے۔
پٹھانکوٹ کے مقام پر عوام کیلئے پار ک بنا یا جائی گا:حاجی محمدخان
Jan 24, 2022