شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے شیخوپورہ میں محکمہ تعلیم کے اہلکاروں اور عوام کی سہولت کیلئے چا رمنزلہ ایجوکیشنل کمپلیکس تعمیر کیا تھا جہاں 14اگست سے تمام عملہ شفٹ بھی ہو گیا مگر محکمہ تعلیم کے بعض افسران نے ایجوکیشنل کمپلیکس کے چوتھے فلور کو خواتین ٹیچروں کیلئے مختص کیا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو سیکڑوں سیڑھیاں چڑھ کر چوتھی منزل پر جانا پڑتا ہے اکثر خواتین ٹیچرز مختلف وجوہات کی بناء پر چوتھی منزل پر نہیں جا سکتی جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی کا شکا رہیں محکمہ تعلیم کے حکام نے خواتین ٹیچروں کے فلور کو نیچے لانے سے انکار کر دیا ہے جس پر خواتین ٹیچرز سراپا احتجا ج بن گئی انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،عمران خان ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری ایجوکیشن ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے خواتین ٹیچرز طبی وجوہات کی بناء پر چوتھے فلور پر بار بار نہیں چڑھ سکتی ا س لئے ان کے دفاتر کو پہلے فلور پر منتقل کیا جائے ۔