چوہدری محمد شریف ارائیں کے انتقال پر سیاسی سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی کی آزاد اتحاد یونین کے صدر حاجی محمد نعیم کے والدارائیانوالہ کے سابق نائب ناظم و سابق کونسلر چوہدری محمد شریف ارائیں جو طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے کی رہائشگاہ پر سارا دن اظہار تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا ، تعزیت کرنے والوں میں سابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی ، سابق تحصیل ناظم چوہدری شہریار چیمہ، سابق رئیس بلدیہ حاجی میاں محمد شفیق اشرفی، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری جاوید اقبال، پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر کنور عمران سعیدسمیت سیاسی مذہبی جماعتوں کے دیگر رہنمائوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے جنہوں نے چوہدری محمد شریف ارائیں مرحوم کی سیاسی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن