سرائے مغل(نامہ نگار)سرائے مغل۔سکول کے دروازے پر کھڑے ہونے سے منع کرنے پر چار بگڑے رئیس زادوں نے سکول ٹیچر کا مار مار کر ادھ موا کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں شیخم میں چند لڑکے گورنمنٹ ہائی سکول کے دروازے پر لڑائی کرنے کیلیے مسلح ہو کر کھڑے تھے کہ اسی سکول کے استاد خالد کخلیل اور دیگر اساتزہ نے انہیں منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور ٹیچر خالد کو مار ار کر ادھ موا اور لہو لہان کر دیا۔ٹیچر خالد کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل نے ملزمان شرافت ،وقاص اور دو نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔