لدھیوالہ وڑائچ:بارش نے حافظ آباد روڈ کونہر میں تبدیل کر دیا

Jan 24, 2022

لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)واسا حکام کی نا اہلی ایک دن کی بارش نے حافظ آباد روڈ کو دریا میں تبدیل کر دیا، رکشے الٹنے سے خواتین سمیت دو درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق واسا حکام کی نا اہلی نے کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار حافظ آباد روڈ کو گزشتہ روز ہونے والی بارش نے دریا میں تبدیل کر دیا ہے۔جگہ جگہ کھڈوں کی وجہ سے بارش کے پانی میں رکشے الٹنے سے خواتین سمیت دو درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے۔اس حوالے سے حافظ آباد روڈ کے تاجروں ملک مدثر ،رفاقت علی،حافظ شہباز ، وقاص گل ، مہر عدنان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم روزانہ حادثات میں زخمی ہونے والے ددجنوں افراد کو پانی س نکالتے ہیں اسکے علاوہ مال بردار رکشوں کے الٹنے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام پانی کی نکاسی کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہے۔

مزیدخبریں