گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے حکومتی اقدامات، مہنگائی و بیروزگاری سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی کے ذمہ دار عمران خان ہیں ۔عوام کو کٹھ پتلی حکومت سے نجات دلانے کیلئے پی ڈی ایم جماعتیں جدوجہد کررہی ہیں قائد عوام میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے حکومت گھر بھاگ جائیگی۔ملکی دولت لوٹنے والے عمران خان اور انکی اے ٹی ایمز کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیا جائیگا ۔موجودہ حکمرانوں کا احتساب ضروری ہوچکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگی ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ کے ہمراہ قلعہ دیدار سنگھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، شیخ شاہد فیاض، حاجی ریاض احمد پونیہ، رانا ثاقب ممتاز ایڈووکیٹ، عاطف سلیم گل ،محمد عثمان چیمہ، ندثر نذیر کھوکھر، محمد حسن بٹ، عبدالحمید مغل، حافظ امین نذیر ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان اور حاجی امان اللہ وڑائچ بھی موجود تھے۔
تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا :خرم دستگیر
Jan 24, 2022