اوورسیز پاکستانی سے بلینک چیکس لینے پر کمپنی مینجرز کے خلاف کاروائی کا آغاز

Jan 24, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایس پی صدر کے حکم پر ایس ایچ او کینٹ نے اوورسیز پاکستانی سے ملازمت کا جھانسہ دیکر زبردستی بلینک چیکس وصول کرنے پر نجی الیکٹرانک کمپنی مینیجرز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق اویس رفیق سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا کورونا کی وجہ سے بے روزگاری کا شکار ہوکر پاکستان آگیا جہاں اس نے جی ٹی روڈ پر واقع الیکٹرونکس کمپنی پر 43500روپے ماہانہ کی بنیاد پر ملازمت اختیار کرلی کمپنی مینجرز جسمیں زونل مینجر خرم شہزاد ،برانچ مینجر فخر شہریار اور عظمت وغیرہ نے دوران نوکری اس سے ڈرادھمکا کر زبردستی تین عدد بلینک چیکس سائن کروا کر حاصل کرلیے اور بعد ازاں آٹھ ماہ بغیر کسی نوٹس کے نوکری سے نکال دیا اور ماہانہ تنخواہ مانگنے پر اویس رفیق کو برا بھلا کہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اویس رفیق نے ایس پی سول لائن اسد رحمن کو شکایت کی جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ احمد فراز کو اوورسیز پاکستانی کو سنگین نتائج کی دھمکیوں اور زبردستی چیکس وصولی کے خلاف فوری کروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزیدخبریں