میرپورخاص(بیورو رپورٹ) شہری حقوق کمیٹی کے مرکزی نگراں عبدالجبارخان نے مرکزی انجمن تاجران کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس وقت تمام سرکاری ادارے اپنا کام کرنے سے قاصر ہیں اور ہمارے منتخب کردہ نمائندوں نے ہمیں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا، میرٹ کے نام پر قابل نوجوانوں سے دکھاوے کے
انٹرویوز لیکر انکی قابلیت کا مذاق اڑایا جارہا ہے، شہری دفاع کے لیے شہری حقوق کمیٹی 4فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کرتی ہے عبد الجبار خان نے مزید کہا کہ ہم شہری حقوق کمیٹی کے پلیٹ فارم سے تمام متعلقہ اداروں اور نمائندگان کو بتانا چاہتے ہیں کہ شہر اور شہریوں کے دفاع کے لئے شہری حقوق کمیٹی ابتدائی مراحل میں 4 فروری کو لانگ مارچ کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کرائے گی ہم تمام محکموں اور نمائندگان کو 3فروری تک کا وقت دیتے ہیں کہ وہ شہر اور شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی بند کریں ہم مطالبہ کرتے ہیں کے مستحق علاقوں میں میرٹ پر کام کروایا جائے اور میرٹ کے نام پر نوجوانوں کوجھوٹے انٹرویوز پر بلا کر انکی تذلیل کرنا بند کی جائے اس موقع پر شہری حقوق کمیٹی کے مرکزی رکن ایڈووکیٹ دلاور حسین پنھور نے کہا کہ اگر تمام اداروں نے سنجیدگی سے اپنے فرائض کو صحیح طرح سرانجام نہ دیا تو ہم دوسرے مرحلے میں قانونی راستہ اختیار کرینگے اس موقع پر مرکزی رکن روشن عالم نے کہا کہ تمام شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ شہراورشہریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر شہری حقوق کمیٹی کے ساتھ اپنی آواز کو بلند کریں اور شہری حقوق کمیٹی کو مضبوط کریں۔
ملازمت کیلئے دکھاوے کے انٹرویوز امیدواروں کی توہین ہے
Jan 24, 2022