مارچ کی تیاریاں صفائی کی ابتر صورتحال پر میونسپل کمشنر سکھر سینٹری انسپکٹرز پر برس پڑے

Jan 24, 2022

سکھر(بیورو رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ سکھر کے میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے یوسی 14 کے دفتر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے  میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں انچارج آصف علی خان، انجینئر ہادی بخش بلو، آغا جاوید، رضوان بہاری سمیت چیف سینیٹری انسپکٹر اور تمام سینیٹری انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر کا کہنا تھا کہ پرانا سکھر کے علاقے میں جاتی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مشکلات درپیش ضرور ہیں مگر ہمیں پھر بھی شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنی ہیں، مشیر وزیر اعلی سندھ و سابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور سیاسی رہنما سید کمیل حیدر شاہ کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کی تکمیل جلد ہوجائیگی ۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی موجودہ صورتحال تسلی بخش نہیں، مجھے ہر صورت کام چاہئے کوئی بہانہ نہیں چلے گا، تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کئے جانے

مزیدخبریں