میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار )موٹروے پولیس ڈہرکی کی بروقت کارروائی دو کروڑ سے زائد مالیت کی کپاس سے بھرے ہوئے ٹرالر کو چھیننے سے بچا لیا،تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریب کپاس کی گانٹھوں سے بھرے ہوئے کراچی سے گدون جانے والے ٹریلر کو ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر روکا، مسلح افراد نے ڈرائیور کو زدوکوب کیا اور کپاس سے بھری ہوئے ٹرالر کو چھیننے کی کوشش کی، اسی دوران موٹر وے پولیس کے اینٹی کرائم اسکواڈ کے آفیسر سب انسپکٹر دہنیش کمار اور سپاہی عبدالصمد نے معمول کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر ایک ڈرائیور کو مدد کے لئے پکارتے ہوئے دیکھا، جس کی اطلاع بروقت بیٹ کنٹرول پر بھی دی گئی، موٹر وے پولیس کے افسران نے حکمت عملی سے مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی اس دوران ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں اینٹی کرائم سکواڈ نے بھی جوابی فائرنگ کی، موٹروے پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے، اسی دوران موٹروے پولیس ڈہرکی کی ڈی ایس پی عمران عطاری بھی موقع پر پہنچ گئے، موٹروے پولیس نے مزید قانونی کاروائی کے لیے ٹرالر اور اس کے ڈرائیور کو پولیس اسٹیشن اوباڑو کے حوالے کیا، ٹرالر کے مالکان اور ڈرائیور کی جانب سے موٹروے پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کو سراہا گیا۔ موٹروے پولیس ہر وقت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے قومی شاہراہوں پر موجود ہے، شاہد جاوید ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس ساؤتھ زون موٹروے پولیس کی جانب سے اس عزم کو پہر دہرایا گیا کہ ہماری قومی شاہراہیں محفوظ ہیں، اور موٹروے پولیس ہر وقت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے قومی شاہراؤں پر موجود ہے.۔
ڈہرکی میں کپاس سے لدا ٹرالر چھیننے سے بچ گیا
Jan 24, 2022