سکھر(بیورو رپورٹ) محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر نے ضلع بھر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے ایکشن شروع کردیاہے اس سلسلے میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر فیاض احمد منگی کی سربراہی میں ٹیموں نے ضلع بھر میں چیکنگ کا اغاز کردیا ہے اور کئی گاڑیوں میں ستر فیصد سے زائد مسافر بٹھانے ،ماسک کا استعمال نہ کرنے پر ان گاڑیوں کے مالکان پر۔ہزاروں روپے۔جرمانہ بھی عائد کیا ہے کاروائی کے حوالے سے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیاض منگی نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے ویکسینیشن کارڈز بھی چیک کئے جارہے ہیں اور جن مسافروں کی ویکسین نہیں ہوئی ہے انہیں موقع پر ویکسین بھی لگائی جارہی ہے ہم نے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹیمیں بھی تعینات کردی ہیں جو ایس او پیز سمیت دیگر معمالات کو بہتر بنانے میں کام سر انجام دے رہی ہیں۔