مہاجروں کو غلام بنانے کی ہر سازش ناکام ہوگی آفاق احمد

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)بلاجواز گرفتاریوں اور انکی گرفتاری پر خواتین  کے پر امن احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا مہاجروں کے گھروں میں داخل ہوکر خواتین پر تشدد کیا گیا اسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کی مقتول خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ کی رہائش گاہ پر بھولو خانزادہ کے بھائی آصف خانزادہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مذید کہا کہ پولیس نے جو تشدد کیا وہ صرف اس لیئے  کہ ہم تقسیم ہیں۔ ہمیں  چائیے کہ ہم  مختلف نظریات رکھتے ہوں چاہے کوئی آفاق کو پسند کرتا ہو یا الطاف کو یا پھر خالد مقبول صدیقی کو یا پھر مصطفی کمال کو  نظریئے چاہے الگ ہوں لیکن ہم سب کو ایک ہونا چاہیئے میری قوم کے کسی بچے کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ایک ہوں سیاسی وابستگی اہم نہیں قوم اہم ہے ہم نعرے لگا کر دل کی بھڑاس نکالتے ہیں لیکن کسی کی ہمت کیسے ہوئی کہ صرف اس لیئے کہ انہیں پتہ تھا کہ کوئی جواب دینے والا نہیں میں یہاں پر کوئی سیاست کرنے نہیں آیا میں صرف مہاجر قوم کو احساس دلانے آیا ہوں کہ مہاجروں کو ایک سمجھو انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ میری پارٹی کا نہیں تھا مگر وہ مہاجر تھا اور جہاں بھی مہاجروں کے ساتھ ظلم ہوگا وہاں آفاق احمد اور میرے ساتھی ان کے درمیان ہونگے انہوں کہا کہ خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ کا خون رائگاں نہیں جائے گا اور اسے انصاف دلانے کے لئے ہم ہر سطح پر جائینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن