اب ہر غریب ومستحق ضرورت مند کو باآسانی آٹا بدستور ملتا رہیگا،مہر غلام عباس 

 جنڈ ( نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر جنڈ مہر غلام عباس ہرل نے علاقہ کے غریب ومستحق لوگوں کے پرزور مطالبہ و اصرار پر ان کے آٹے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی کوٹہ کے تحت جنڈ شہر کیلئے دیئے جانیوالے دس کلو آٹے کے تھیلے جو انتہائی ناکافی تھے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ سے مذید 400تھیلے منظور کرالئے ہیں عوامی مطالبہ کو پورا کرنے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس ہرل نے کہا کہ اب ہر غریب ومستحق ضرورت مند کو باآسانی آٹا بدستور ملتا رہیگا۔

ای پیپر دی نیشن