پاکستان عوامی تحریک کے وفد  کی ڈاکٹرامجدسے ملاقات

Jan 24, 2022

اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) پاکستان عوامی تحریک کے صدر، جنرل سیکرٹری اور مختلف ونگز کے صدورپر مشتمل ایک وفد نے اسلام آباد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجدسے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عوام کو درپیش مسائل اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شہر کو درپیش مختلف مسائل کا احاطہ کیاگیا اور ان کے حل کے لئے مختلف طریقوں پر غور کیاگیا۔ وفد میں محمد ابرار، راجہ نعیم اور محمد اقبال سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر اسلام آباد گروپ کے رہنما چوہدری شفیق، چوہدری جہانگیر اور چوہدری اسد محمود بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں