شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت ہماری ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے لاہور میں مدنی دستر خوان پروگرام کے تحت چالیس روپے فی کس کھانا مہیا کرنے کا اقدام اٹھایاہے جس کے باعث محنت کش طبقہ بھرپور استفادہ کرے گا اورآج کے ہوشرباء مہنگائی کے دور میں فی فرد چالیس روپے میں پیٹ بھر کھانا میسر آئے گا جو بلا شبہ کسی بڑے ریلیف سے کم نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو ، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، حاجی علی احمد، انجینئر حاجی معراج دین او ر حاجی میاں محمد الیاس کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔