حکمران تبدیلی کے نام پر عوام کوبیوقوف بنار ہے ہیں:فلک شیر

Jan 24, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کی عوام کو بیوقوف بنانے کی سازش اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہوا ، عوام حکمرانوں سے بیزار ہیں اور پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف جاری تحریک کامیابی کی منزل پانے کے قریب ہے، حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں انہیں اپنی نااہلی اور کرپشن کا حساب بھی دینا پڑے گا، فارن فنڈنگ کیس حکمران جماعت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے جس کا فیصلہ جب بھی آیا پی ٹی آئی کی ساری قیادت جیلوں میں ہوگی، اپنے بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے، ملک کی تاریخ میں موجودہ حکمران سب سے زیادہ کرپٹ اورپی ٹی آئی حکومت ناکام ترین ثابت ہوئی ہے جو معاشی، خارجہ، داخلہ ، صحت و تعلیم سمیت ہر میدان میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

مزیدخبریں