لاہور میں دہشتگردی کاواقعہ حکومتی ناکامی کاثبوت ہے:غلام رسول

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ،سٹی جنرل سیکرٹری سیٹھ غلام رسول نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کا حالیہ واقع حکومت کی ناکامی ،نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوئی سنجیدہ نوعیت کے اقدامات نہیںاٹھائے عوام کو دہشت گردوںاورڈاکوئوںکے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ملک میں صدارتی نظام لانے کی کوشش کسی بھی طورپرملک وقوم کے مفاد نہ ہے یہ ملک صرف اور صرف پارلیمانی نظام پر ہی چلایاجاسکتا ہے ملک کے اندر آج بھی بدترین مہنگائی سے عوام دووقت کی روٹی سے تنگ آچکے ہیں حکومت مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے اپوزیشن کو قابو کرنے کی جو کوششیں کررہی ہے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے حکمرانوںنے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے عوام اور ملک کے  فیصلے اسلام آباد میںنہیںبلکہ کہیں اور ہورہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...