گوجرخان (نامہ نگار)حاجی ملک وزیر محمد صحافت کی دنیا میں درخشاں ستارے تھے ان کی صحافت صدیوں یاد رکھی جائے گی راولپنڈی ڈویژن میں ان کی نمایاں عزت واحترام تھا ڈویژن بھر کے صحافی ان کا احترام کرتے تھے راولپنڈی ڈویژن کے کئی بار صدر منتخب ہوئے ان کے ہوتے ہوئے صحافی خود کو محفوظ سمجھتے تھے ڈویژن بھر میں اپنے صحافیوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر غلام قمر نے ان کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا غلام قمر نے کہا کہ ملک وزیر محمد ایک ہمدرد شفیق اور پیار کرنے والی عظیم الشان شخصیت تھے خاموشی سے کئی گھروں کی کفالت اور کئی نادار بچیوںکے گھر آبادکرائے گوجرخان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنے قلم سے بھرپور انداز میں کرتا ادا کرتے تھے۔
حا جی ملک وزیر محمد صحافت کی دنیا میں درخشاں ستارے تھے ،غلام قمر
Jan 24, 2022