اداروں کو انتقامی سیاست کیلئے استعمال نہ کیا جائے:طارق محمود

Jan 24, 2022

جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبرضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے قائدین پاکستان کی ترقی اورعوام کے اچھے مستقبل کے خواہاں ہیں اداروں کو اپنا کام کرنے دیاجائے انہیں سیاسی دبائو کے تحت اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی سیاست کی خاطر ہرگز استعمال نہ کیا جائے ،حکومتی نا اہلی قوم پر واضح ہوچکی ہے حکمران خود اقتدار سے الگ ہوجائیں ورنہ عوام انہیںاقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی کیلئے پہلے بھی کوشاں تھی آج بھی ہے اور ہم انشاء اللہ بہت جلد عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے دوبارہ برسر اقتدار آکر ملک وقوم کی خدمت کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے گی جس ترقی کے راستے پر ملک و قوم کو گامزن کیا تھا۔

مزیدخبریں