کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی:منور اقبال

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے رہنماء میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ ہماراویژن غریب اور امیر میں فرق کو ختم کرنا ہے غریب عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے مثبت حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈالے کر برسر اقتدار آئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان عوام کی قسمت بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے دم لیں گے، اپنے ایک بیان میں میاں منور اقبال نے کہا کہ  موجودہ حکومت روز اول سے ملکی وسائل پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،عوام کو ہر سطح پر ریلیف حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھائے گی کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن