کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) لاہور بم دھماکہ امن دشمن عناصر کی انتہائی سفاکانہ اور گھٹیا حرکت ہے نہتے اور بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حفاظت اور دشمن کے ناپاک ارادوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہیں۔ پاکستان کو غیر محفوظ کرنے کے درپے عناصر یاد رکھیں ارض وطن کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہم کبھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ ہم عہد کرتے ہیں وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کبھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ پاکستان کے دفاع اور حفاظت کیلئے ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ لاکھوں قربانیوں اور مشکل ترین حالات سے گزر کر ملنے والے آزاد اور خود مختار پاکستان کیخلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دیں گے۔ ارض وطن کی جانب بڑھنے والے دشمن کے قدم اہلیان پاکستان کاٹ کر رکھ دینگے۔