لیدر مصنوعات کی برآمدات کا  حجم 31 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا

Jan 24, 2022

اسلام آباد (اے  پی  پی)  ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال یکم جولائی سے 31 دسمبر تک پاکستان نے دنیا کے مختلف ملکوں میں 31 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کیںگزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 29 کروڑ 22 لاکھ دالرز سے زائد مالیت کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی میں لیدر گارمینٹس کی برآمدات میں 9.73 جب کہ چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 9.13 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 16 کروڑ 77 لاکھ جب کہ چمڑے کے دستانوں کی برآمدات کا حجم 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔مالی سال 22-2021 کے چھٹے مہینے (دسمبر 2021 ) میں 5 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز سے زائد کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئیں جب کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 5 کروڑ 21 لاکھ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی تھیں

مزیدخبریں