گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ پاکستانی جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہوااس کے مستقبل اور نظام کے بارے فیصلے کرنے کا اختیار بھی منتخب پارلیمان کو ہے صدارتی نظام کاشوشہ چھوڑنے والے ملک میں جمہوریت کا فروغ نہیں چاہتے ملک میں آمریت کی شکل میں 33 سال صدارتی نظام ہی نافذ رہا ہے جس میں ملک نے ترقی کرنا ہو تی تو کر چکا ہوتا عمران خان کی ناکامی جمہوریت کی ناکامی ہرگز نہیں عمران خان کے حامی ملک اور نظام کو کوسنے کی بجائے سلیکٹڈ وزیر اعظم کی نالائقی اور ناکامی کو تسلیم کر لیں تو بہتر ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ سیٹلائٹ ٹائون میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت کی مضبوطی سے وابستہ ہے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور انکے خاندان نے جمہوریت کی بقاء کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیںآئندہ الیکشن میں بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنے والے ٹولے کو عبرتناک شکست ہوگی ، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام حکومت وضع کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کا ہے آئین سے ہٹ کر نت نئے شوشے چھوڑنے والے ملک میں عوام کی حقیقی حکمرانی نہیں چاہتے۔
صدارتی نظام کاشوشہ چھوڑنے والے جمہوریت نہیں چاہتے: عبدالرئوف مغل
Jan 24, 2022