دمشق(این این آئی )شمالی شامی علاقے الحسکہ میں کرد فورسز کے زیرقبضہ جیل پر داعش کے جنگجوں کے حملے کے بعد سے شروع ہونے والی خونریز جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق شامی مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاکہ اب تک اس پرتشدد سلسلے میں قریب نوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق ہلاک شدگان میں کم از کم 28 کرد سکیورٹی اہلکار ہیں جب کہ 56 جہادی بھی اس لڑائی میں مارے گئے۔ اس جیل سے فرار ہونے والے سینکڑوں افراد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے‘ جبکہ درجنوں تاحال فرار ہیں۔
شامی جیل
کرد فورسز اور داعش کے جنگجوئوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری
Jan 24, 2022