ایڈیلیڈ(اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا، اس طرح میزبان ٹیم آسٹریلیا نے سیریز 0۔1 سے اپنے نام کر لی، اتوار کو ایڈیلیڈ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا، سیریز کا دوسرا میچ بھی خراب موسم کی وجہ سے بے نتیجہ رہا جبکہ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 27 جنوری سے کینبرا میں شروع ہو گا۔