کرونا کی پانچویں لہر،ملک بھر میں پیناڈول ،پیراسیٹامول ٹیبلٹس کی قلت

Jan 24, 2022

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم،خبر نگار)کرونا کی پانچویں لہر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں پیناڈول اور پیراسیٹامول ٹیبلٹس کی قلت،مریضوں کو مشکلات کا سامنہ، مارکیٹ میں مذکورہ گولیاں باآسانی دستیاب نہیں قیمتوں میں بھی خودساختہ اضافہ کردیا گیا، دو روز قبل تک پیناڈول پیراسیٹامول کی قلت تھی تاہم اب ملک بھر میں سپلائی پہنچا دی گئی ہے کسی جگہ دستیاب نہ ہو تو ہمیں آگاہ کیا جائے فوری قلت دور کی جائیگی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے سربراہ اسد روف کی "روزنامہ نوائے وقت" سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی موذی وبا کے دوران ملک بھر میں فارما سوٹیکل آئٹمز کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ درپیش رہا ہے چند روز سے ملک میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر جاری یے جس کی شدت میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے وبا کی علامات ظاہر ہونے پر طبی ماہرین کیجانب سے دیگر حفاظتی تدابیر کیساتھ ساتھ  پیناڈال اورپیراسیٹامول ٹیبلٹ کے استعمال کی ہدایات بھی جاری کیجارہی ہیں جسکی وجہ سے گذشتہ چند روز سے ملک بھر میں مذکورہ دونوں ٹیبلٹس کی قلت ہوگئی تھی مارکیٹ میں پیناڈال اور پیراسیٹامول کی قلت کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی(ڈریپ) کے سی ای او اسدروف نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں گولیوں کی سپلائی پہنچا دی گئی ہے اگر کسی جگہ قلت ہو تو ڈریپ کو آگاہ کیا جائے فورا سپلائی فراہم کیجائیگی ۔
ٹیبلٹس کی قلت

مزیدخبریں