پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں آزمودہ ہے: صدر مملکت

تفصیلات کے مطابق چین میں تیار کئے گئے بحری جہاز پی این ایس طغرل اور قطر کی جانب سے تحفے میں دئیے گئے سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب  پیر کی صبح کراچی میں ہوئی ۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان امن پسند ملک ہے اوراس کے کسی کے خلاف مذموم عزائم نہیں ہیں تاہم اس کے ساتھ وہ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کیساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں اوراس کی دفاعی صلاحیتیں صرف اس کے قومی مفادات اورخود مختاری کے تحفظ کیلئے ہیں۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں جبکہ افغانستان کے امن سے خطے کی خوشحالی وابستہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن