عمران خان کومعلوم ہوگیا گھرجانے کا وقت آچکا : مریم اورنگزیب

Jan 24, 2022 | 15:16

ویب ڈیسک

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی طورپرگھرجا چکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کواپوزیشن لیڈرنہ ماننے کی تمہاری کیا اوقات ہے . عمران خان جس حلقےسے جیتے وہاں توجا کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا ہاتھ اورآپ کا گریبان ہوگا . سڑکوں پرآنے کے بعد امپائرکے سہاروں کی باتیں آپ کرتے تھے ، عمران خان جس وقت سڑکوں پرآئے ملک ترقی کررہا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارےدور کے منصوبوں پرتختیاں لگائی جارہی ہیں . آپ سڑکوں پرتھے تو ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے ، نوازشریف ، شہبازشریف و دیگرعدالتوں سے سرخرو ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بدبودارانتقام کا سامنا کرچکے،سرخروہوئے. عمران خان کے انتقام کا وقت گزرچکا ، عمران خان کہتے ہیں کسی کونہیں چھوڑوں گا .عمران خان نےعوام کو کسی قابل نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کوسڑکوں پرگھسیٹنےکی دھمکیاں دی گئی تھیں . عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی کی تضحیک کی ، عوام کے ووٹ سے آنے والےعوام کے پاس جاتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پربیٹھ کرعوام کو دھمکیاں نہیں دی جاتیں . اداروں کودھمکیاں دینے کا مطلب ناکامی کا خوف ہے. عمران خان نے ساڑھے 3 سال کی نااہلی کا جرم قبول کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سےدرخواست ہےعوام کی جان چھوڑیں،گھرجائیں ، عمران خان کومعلوم ہوگیا گھرجانے کا وقت آچکا ، عمران خان ذہنی طورپرگھرجاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گزشتہ روزکی تقریرسے ثابت ہوا نااہل اورنالائق ہیں. عمران خان کو2018میں آرٹی ایس بٹھا کرمسلط کیا گیا . وزیراعظم عمران خان نے اداروں کودھمکیاں دیں۔

مزیدخبریں