ڈالر 50 پیسے مہنگا، سونے کی قیمت 950 روپے تولہ بڑھ گئی 

Jan 24, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پیر کے روز انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 48پیسے مزید بڑھ گئی اور ڈالر کی قیمت 229.67روپے سے بڑھ کر 230.15روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے بڑھ کر 240.50روپے کی سطح پر جا پہنچی۔ یورو کی قیمت خرید 3روپے کے اضافے سے 275روپے اور برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 1روپے بڑھ کر  312روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 67روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید  69.70روپے پر مستحکم رہی۔  دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 3ڈالرز کمی سے 1924ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ مقامی منڈی میں سونے کی قیمت 950 روپے اضافہ سے 1لاکھ 88ہزار  150 اور دس گرام سونے کی قیمت 814روپے اضافہ سے1لاکھ 61ہزار 308روپے کی سطح  پر رہی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے اضافہ سے 2100روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں