لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نجی سکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کے معاملے میں مزید 7 افراد کو نامزد کر دیا گیا۔لاہور کے نجی اسکول میں بچی پر ساتھی طالبات کی جانب سے تشدد کے معاملے میں مزید 7 افراد کو نامزد کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد نے پہلے تین لڑکیوں کو نامزد کروایا تھا تاہم اب پولیس نے مزید 7 افراد کو شامل ِ تفتیش کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں تشدد کرنے والی لڑکیاں عبوری ضمانت لینے کے بعد شامل تفتیش ہوئیں جبکہ دیگر افراد نے بھی پولیس کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔نامزد کیے جانے والے مزید افراد میں اسکول کی انتظامیہ سمیت ویڈیو بنانے والے طالبات شامل ہیں۔واضح رہے کہ طالبہ پر تشدد کیس پر ایک انکوائری ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے تاحال کیس سے متعلق اپنی رپورٹ جمع نہیں کروائی ہے۔
سکول طالبہ تشدد کیس میں انتظامیہ سمیت 7 افراد نامزد
Jan 24, 2023